مواد پر جائیں

کاروبار کا ہر کام۔ ایک صاف تصویر۔

آرڈرز، ہاسٹل کے رہائشی اور عملہ سنبھالیں، کلینک کا ڈیسک چلائیں، اور ہر کام کا حساب اسی کے ساتھ رکھیں۔

ایک انجن سے شروع کریں، ضرورت ہو تو اور لگا لیں۔ ہماری ٹیم آپ کے ساتھ بیٹھ کر سیٹ اپ کرتی ہے۔

Order SAMPLE-001

Delivered

LinePaid byAmount
Customer billCustomerPKR 50,000
Product purchaseCompanyPKR 27,000
Delivery, first legPartnerPKR 2,000
Delivery, last legCompanyPKR 1,000
Total costPKR 30,000
Order profitPKR 20,000

PKR 2,000 owed back to the partner. Separate from their share of the profit.

Example screen. Fictional data; no customer, resident, employee or patient data is loaded.

یہ کس چیز کی جگہ لیتا ہے

آج کل، Al-Haytham کے ساتھ
آج کلAl-Haytham کے ساتھ
کرایہ رجسٹر میں لکھا ہواہر رہائشی کا کرایہ، میس اور بقایا اس کے اپنے کھاتے میںHostels
ادائیگی کے واٹس ایپ اسکرین شاٹہر ادائیگی اسی مہینے کے سامنے درج جس کی ہےHostels
تنخواہیں کیلکولیٹر پرحاضری سے تنخواہ کا حساب، انکم ٹیکس، EOBI اور پراویڈنٹ فنڈ کے ساتھPeople
پارٹنرز کا حصہ ہاتھ سے نکالا ہواہر پارٹنر کا حصہ پیسے پیسے تکOrders
مریض رجسٹر میں لکھے ہوئےہر مریض کا اندراج صرف نام سےSolas

اپنا انجن چنیں

جو کام سنبھالنا ہے وہ چنیں۔ ریکارڈ، حساب اور آگے کی کارروائی، سب اسی کام کے ساتھ رہتے ہیں۔

  • Orders

    تجارت اور سپلائی والوں کے لیے

    ہر سودے کی اصل لاگت: ہر خرچہ کس نے دیا، ہر پارٹنر کا حصہ پیسے پیسے تک، گاہکوں کا بقایا، اور GST۔

    دیکھیں Orders
  • Hostels

    ہاسٹل اور میس چلانے والوں کے لیے

    ہر سیٹ کا کرایہ اور سیکیورٹی، میس اور بجلی پانی کے بل، مالک مکان کا کرایہ، اور ہر رہائشی کا اپنا کھاتہ۔

    دیکھیں Hostels
  • People

    عملے کی فائلوں اور ماہانہ تنخواہ کے لیے

    عملے کی فائلیں اور بھرتی، پھر حاضری سے لے کر ہاتھ میں آنے والی تنخواہ تک: FBR انکم ٹیکس، EOBI، پراویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی کا حساب، اور کھاتے میں اندراج۔

    دیکھیں People
  • Solas نیا

    کلینک کے فرنٹ ڈیسک کے لیے

    کلینک کا فرنٹ ڈیسک جو انٹرنیٹ کے بغیر بھی چلے: مریض کا صرف نام لکھ کر اندراج، رسید آپ کے اپنے فارمیٹ میں، روز کا کیش۔

    دیکھیں Solas
  • Medical & Dental Billing جلد

    ڈینٹل اور میڈیکل بلنگ ٹیموں کے لیے

    جلد آ رہا ہے۔ ہر کلیم جمع ہونے سے ادائیگی تک: ہر ادا کرنے والے کے ساتھ فالو اپ، پرانے بقایا جات، اور ہر ادائیگی اور ایڈجسٹمنٹ کا اندراج۔

    دیکھیں Billing
  • Pharmacy جلد

    فارمیسی کاؤنٹر کے لیے: سیل، اسٹاک اور گاہکوں کا کھاتہ۔

اور بھی آ رہے ہیں · سیلز ٹیم کو بتائیں آپ کا کاروبار کیا ہے۔

ایک آرڈر، حساب کے ساتھ

گاہک کا بقایا اور پارٹنر کا حصہ، دو الگ باتیں ہیں

گاہک نے کتنا دینا ہے، کمپنی کے پاس کتنا ہے، اور پارٹنر کا کتنا بنتا ہے، یہ تین الگ سوال ہیں۔ ہر ایک کا الگ اور صاف جواب ملتا ہے۔

Orders انجن دیکھیں

Try a simple profit split

Assumes a fully collected, completed order, with no GST, old debt or other obligations.

Profit split
Order profit or lossPKR 33,000
Savings set asidePKR 1,650
Partner A, 50%PKR 15,675
Partner B, 50%PKR 15,675

Equal partner shares in this example. Reimbursements settle costs already counted, not a second expense.

ٹیم کیسے شروع کرے

  1. اپنا کاروبار سیٹ اپ کریں

    کاروبار سیٹ اپ کرنے کے لیے سیلز ٹیم سے بات کریں، یا انوائٹ کوڈ سے کسی ایسے کاروبار میں شامل ہوں جو پہلے سے Al-Haytham چلا رہا ہے۔

  2. اپنے انجن چنیں

    آج جو کام چاہیے اس سے شروع کریں، پھر ضرورت کے ساتھ اور انجن لگاتے جائیں۔

  3. درج کریں اور دیکھیں

    جو ہوا وہ درج کریں، اس کا اثر دیکھیں اور پوری تاریخ محفوظ رکھیں۔ پیسہ آگے بھیجنے سے پہلے تفصیل دیکھ لیں۔

شروع کرنے سے پہلے

کچھ اور پوچھنا ہے؟ ہمیں لکھیں: support@alhaytham.app

کیا Al-Haytham صرف Orders کے لیے ہے؟

نہیں۔ آج تین انجن چل رہے ہیں: Orders، Hostels اور People۔ People میں عملے کی فائلیں اور تنخواہیں آتی ہیں۔ Solas کلینک کا فرنٹ ڈیسک ہے، Al-Haytham کی اپنی الگ ایپ۔ Medical & Dental Billing اور Pharmacy جلد آ رہے ہیں۔

کیا Solas میرے Al-Haytham کاروبار کا حصہ ہے؟

نہیں۔ Solas، Al-Haytham کی اپنی الگ ایپ ہے، اس کا ریکارڈ بھی الگ ہے، اور یہ انٹرنیٹ بند ہو تب بھی کسی بھی کمپیوٹر یا فون پر چلتی رہتی ہے۔ کاروبار کے اندر Orders، Hostels اور People کی ماہانہ تنخواہ ایک ہی کھاتے میں چلتی ہیں؛ Solas الگ رہتا ہے۔

کیا میں ایک سے زیادہ کاروبار چلا سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ ہر کاروبار الگ رکھا جاتا ہے۔ پہلے کاروبار چنیں، پھر جو انجن چاہیے۔

اس کا خرچہ کتنا ہے؟

یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ کو کون سے انجن اور کتنے لوگوں کی رسائی چاہیے۔ لینے سے پہلے ٹیم سے موجودہ آفر پوچھ لیں۔

کیا برابر کھاتے کا مطلب ہے کہ میرا ریکارڈ بالکل ٹھیک ہے؟

نہیں۔ ڈبل انٹری ایک ڈھانچہ دیتی ہے، لیکن صحیح اندراج، ثبوت اور ملان پھر بھی ضروری ہیں۔ یہ سافٹ ویئر کسی بقایا کی چھان بین میں مدد کرتا ہے، وہ جانچ پڑتال آپ ہی کو کرنی ہے۔

اپنی ٹیم کے لیے رسائی چاہیے؟

WhatsApp